ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں آج نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی، تہران کے عارضی امام جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں میں برطانیہ کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف دشمنی اور عناد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی حکومت، سعودی عرب اور قطر کے تیل سےاستفادہ کرکے مسلمانوں کو ذلیل و خوار کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ برطانوی حکومت، سعودی عرب اور قطرکے ذریعہ مسلمانوں کی صفوں میں اختلاف ڈالکر اپنے شوم منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہی ہے۔ تہران کے عارضي امام جمعہ نے کہا کہ وہابیوں سے منسلک دہشت گرد تنظیمیں اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لئے برطانوی، امریکی اور اسرائیلی منصوبوں پر عمل کررہی ہیں۔ حجۃ الاسلام صدیقی نے کہا کہ علاقہ میں جاری اسلامی بیداری کو روکنے کے لئے استعماری طاقتوں کے علاقائی ایجنٹ سرگرم عمل ہیں اور مسلمانوں کے درمیان اختلافات ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ مسلمان علماء کو چاہیے کہ وہ امریکی، برطانوی اور اسرائیلی منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے مسلمانوں میں اتحاد برقرار رکھنے کی تلاش و کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی بیداری کی تحریک کا آغاز حضرت امام خمینی (رہ) نے کیا اور یہ تحریک اپنے اعلی اہداف تک پہنچ جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
25 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 413184
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے نماز جمعہ کے خطبوں میں برطانیہ کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف دشمنی اور عناد پر مبنی پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ ، امریکہ اور اسرائیل ، سعودی عرب اور قطر کے تیل سے استفادہ کرکے مسلمانوں کو ذلیل و خوار کررہے ہیں۔